جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرکٹ شائقین عامر کی طرح مجھے بھی معاف کردیں ٗمحمد آصف

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر ان کے اور محمد عامر کیلئے دوہرا معیار اپنانے کا شکوہ کرتے ہوئے کرکٹ شائقین سے ایک مرتبہ پھر ان کے جرم کو معاف کرنے کی اپیل کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران فارم اور ردھم دوبارہ حاصل کرلیا ہے اور اگر قومی ٹیم میں موقع ملا تو فارم کو

ثابت کرسکتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میں ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں جہاں میں نے 5 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کرکے فٹنس اور ردھم کے ساتھ ساتھ اپنی کارکردگی بھی دکھائی ہے۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پی سی بی پر الزام عائد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے میرے اور سلمان بٹ کے مقابلے میں محمد عامر کے ساتھ دوہرا معیار اپنا رکھا ہے۔کرکٹ شائقین سے جس طرح عامر کو معاف کیا ہے اسی طرح انھیں بھی معاف کرنے کی استدعا کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جس طرح انھیں ٹیم میں واپس لایا گیا ہے یہ دوہرا معیار ہے، پالیسی سب کیلئے برابر ہونی چاہیے۔محمد آصف نے کہا کہ وہ انگلینڈ ٗآئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی کنڈیشنز میں باؤلنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اور اگر موقع ملا تو وہاں پر بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہوں۔محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ان کے غیرملکی لیگ کی ٹیموں سے رابطہ ہے تاہم جب تک معاملات حتمی شکل اختیار نہیں کرتے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…