منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

’’میں کب تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں‘‘ شعیب ملک نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

شارجہ (آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے کہا ہے کہ اگلے ورلڈ کپ تک کر کٹ کھیلنے کی خواہش ہے،اس کا انحصار میری کارکردگی پر ہے کہ اگر مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھائوں گا تب ہی وہاں تک جاسکوں گا،ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹائرمنٹ اسلئے لی کہ نوجوانوں کو موقع مل سکے، کرکٹ کی خدمت صرف کھیلنے سے ہی نہیں ہوتی بلکہ نئے کھلاڑیوں کو راستہ دینے سے بھی خدمت ہوتی ہے۔اپنے ایک

انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ صورتحال کی مناسبت سے بیٹنگ کریں۔کبھی آپ کو کامیابی ملتی ہے کبھی نہیں لیکن کوشش یہی ہوتی ہے کہ ٹیم آپ سے جو تقاضا کررہی ہے اس کے مطابق بیٹنگ کروں۔دو سال قبل انھوں نے ایک ایسی سیریز کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس میں ان کی ڈبل سنچری بھی شامل تھی۔ان کے اس فیصلے کو حیرانی سے دیکھا گیا تھا لیکن شعیب ملک کہتے ہیں کہ اس فیصلے کے پیچھے ایک معقول وجہ تھی۔عام طور پر کم ہی کرکٹرز اس انداز سے کرکٹ چھوڑتے ہیں اسی لیے سب کو حیرت ہوئی تھی کہ ڈبل سنچری بنائی، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 300 کے قریب رنز کیے، 11 وکٹیں لیں اور ریٹائرمنٹ لے لی لیکن میرے نزدیک کرکٹ کی خدمت صرف کھیلنے سے ہی نہیں ہوتی بلکہ نئے کھلاڑیوں کو راستہ دینے سے بھی خدمت ہوتی ہے۔ میں جس ٹیم میں تھا وہ ایک تیار اور پختہ ٹیم تھی ۔ میں چاہتا تھا کہ نوجوان کھلاڑی کے لیے راستہ نکلے۔ اس ٹیم میں بابراعظم آئے۔ حارث سہیل فٹ ہو کر ٹیم میں واپس آئے۔ یہ کرکٹرز دس بارہ سال کھیل سکتے ہیں میں نہیں کھیل سکتا اسی لیے میں نے ون ڈے اور ٹی 20 پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔شعیب ملک نے اپنے کیریئر میں جو تجربہ حاصل کیا ہے وہ اسے نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ حوصلہ مل رہا

ہے۔ یہ ٹیم گیم ہے جس میں کسی دن کسی ایک کھلاڑی کی جانب سے اچھی کارکردگی سامنے آتی ہے تو کسی دن کسی دوسرے کی ۔یہ کارکردگی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی 20 میں جیت سے ہمکنار کررہی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہی نوجوان کھلاڑی ٹیسٹ میں بھی جلد اچھی کارکردگی دکھانا شروع کردیں گے۔شعیب ملک نے اپنی فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رکھی ہے اور وہ اپنی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔میری کوشش

یہی ہے کہ میں اگلے ورلڈ کپ تک کھیلوں لیکن اس کا انحصار میری کارکردگی پر ہے کہ اگر مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاں گا تب ہی وہاں تک جاسکوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…