اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر شین وارن کا اداکارہ ولیری فوکس پر تشدد ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن) لیجنڈ کرکٹر شین وارن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے لندن کے مہنگے نائٹ کلب میں ایک ولیری فوکس نامی اداکارہ کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر مبینہ طور پر شین وارن کے تشدد کی وجہ سے پڑنے والے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈ کرکٹر شین وارن اور اداکارہ ولیری فوکس میں

لڑائی کا واقعہ رواں ہفتے لندن کے پوش علاقے مے فیئر کے ایک مہنگے نائٹ کلب لولو میں پیش آیا۔واقعے کے بعد 30 سالہ اداکارہ نے شین وارن کے خلاف پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی اور ٹوئٹر پر اپنے چہرے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’ وحشی درندے ! تمہیں ایک خاتون پر ہاتھ اٹھانے پر بڑا فخر ہو رہا ہوگا؟ ‘۔عین شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نائٹ کلب میں شین وارن اور ولیری فوکس کو بحث و تکرار کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعداداکارہ اپنا منہ پکڑ کر فرش پر گر گئیں۔پولیس نے شکایت ملنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ نائٹ کلب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ولیری فوکس نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں جھوٹ نہیں بول رہی، تم مشہور ہو تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ خواتین پر تشدد کرکے بچ نکلوگے‘۔ ولیری فوکس نے ایک اور ٹویٹ میں درج کرائی گئی شکایت کی تصویر بھی شیئر کی جس سے پتا چلتا ہے کہ انہوں نے لندن کے ویسٹ منسٹر پولیس سٹیشن میں ہراسگی کی درخواست جمع کرائی ہے۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے افسران ویسٹ منسٹر کی ہرٹ فورڈ سٹریٹ میں واقع نائٹ کلب میں پیش آنے والے جھگڑے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…