جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں مگر بھارت ۔۔۔! اظہر محمود نے پاکستان ٹیم کی جیت کی بنیاد ڈال دی

datetime 17  جون‬‮  2017 |

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اوربھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کافائنل میچ کل کھیلاجائے گا،اسی حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہو گا البتہ روایتی حریف بھارت پر ٹائٹل دفاع کا دباؤ ہو گا اسلئے ٹیم کے پاس ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے. میرا دل کہتا ہے کہ اس بار گرین شرٹس ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی فائنل میں کل کھیلیں گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے شروع سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچے گی، مجھے اپنے کھلاڑیوں پر یقین ہے، اگر ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تو یہ قوم کیلئے بڑا تحفہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں میں ہمیشہ دونوں ٹیموں پر دباؤ رہا ہے، بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے اس کیلئے ٹائٹل کا دفاع کرنا آسان نہیں ہو گا کیونکہ گرین شرٹس ٹائٹل فیورٹس جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ بدلی جا سکتی ہے اور مجھے کھلاڑیوں پر پورا یقین ہے کہ وہ فائنل میں عمدہ پرفارم کر کے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف ناکامیوں کی روایت توڑ دیں گے۔واضح  رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورسری لنکاجیسی مضبوط ٹیموں کوشکست دے کرپہلی مرتبہ اس ایونٹ کے فائنل تک پہنچاہے ۔جبکہ دوسری طرف بھارتی ٹیم اس وقت دبائوکاشکارہے کیونکہ اس نے اس ایونٹ کادفاع بھی کرناہے جبکہ اس کے کپتان ویرات کوہلی ابھی تک فٹ نہیں قرارپائے ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بائولرمحمدعامرفٹ ہوگئے ہیں ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…