اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اوربھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوارکوکھیلاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے تین کھلاڑیوں کی فائنل کھیلنے والے سکواڈمیں شمولیت ان کی فٹنس کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ۔فاسٹ بائولرمحمدعامرجوکہ کمرکی تکلیف میں مبتلاہیں اوروہ ابھی تک فٹ نہیں ہوسکے ہیں اسی وجہ سے ان کوانگلینڈکے خلاف بھی نہیں کھیلاگیاتھا،انگلینڈکے خلاف مین آف دی میچ اورایونٹ
میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی حسن علی ٹانگ کے پٹھوں میں کچھائومحسوس کررہے ہیں اوران کویہ دردانگلینڈکے خلاف بائولنگ کراتے وقت شروع ہواتھا،اسی طرح عمادوسیم کوبھی انگلینڈکے خلاف میچ میں پنڈلی کادردمحسوس ہواتھاجس کی وجہ سے وہ میدان سے باہرچلے گئے تھے اورانکی جگہ احمدشہزاد نے فلیڈنگ کی تھی ،پاکستانی بائولنگ کے یہ تین بڑے ستون فٹنس پرابلم کاشکارہیں