جمیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کی دنیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی کر س گیل نے اپنے زندگی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے پہلے اس نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی ۔کر س گیل کا کہناتھا کہ انہوں نے ا بتدائی زندگی میں بڑی غربت دیکھی ہے ۔سکو ل کی فیس ادا کرنے کے لیے میرے والدین کے پاس رقم نہیں ہوتی تھی ۔
کرس گیل نے زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے سڑکوں ،گلیوں اور محلوں سے خالی بوتلیں اور کچرہ بھی اٹھایا ہے ۔ کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ “کئی بار ایک وقت کا کھانے کھانے کے لیے چوری بھی کی” ۔ کرس گیل کا کہناہے کہ ”اگر میں کرکٹ میں نا آتا تو آج بھی سڑکوں پر زندگی گزار رہاہوتا“۔کرس گیل یہ تمام حالات بتاتے ہوئے افسردہ بھی ہو گئے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ وہ کرکٹ کی وجہ سے آج یہاں ہیں ۔واضح رہےکرس گیل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ (ٹیسٹ ، ون ڈے ، اور ٹی 20 ) میں جو شہرت رکتھے ہیں وہ کسی کو نصیب نہیں ہو سکی ۔