اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک ایسا نام جس کے سامنے بڑے بڑے بائولر گیند کرانے سے کانپتے ہیں وہ سکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہ سکا اور کچرا اٹھا کر گزارا کیا کرتا تھا۔ جی ہاں یہ اور کوئی نہیں بلکہ ہر دلعزیز ویسٹ انڈین بیـٹسمین کرس گیل ہیں۔ جزائر غرب الہند کے شہر جمیکا کے رہائشی ویسٹ انڈین کرکٹرکرس گیل جو غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔
رنز بنانے کی مشین اور میچ کے دوران ہمیشہ چہرے پر مسکراہٹ رکھنے والے کرس گیل نے اپنا بچپن انتہائی مشکلات میں گزارا، حتیٰ کہ ان کے والدین کی استطاعت اتنی بھی نہیں تھی کہ سکول کی فیس اداکرسکیں، کرس گیل نے اپنی تعلیم کا سلسلہ ختم کیا اور بچپن میں ہی گھرکے اخراجات پورے کرنے کے لیے سڑکوں سے خالی بوتلیں اور دیگر کچرہ اٹھانا شروع کردیا ۔وہ بتاتے ہیں کہ پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے انہوں نے کھانے کے لیے چوری بھی کی ۔