منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گیل نے مصباح ویونس کو ینگسٹرز کیلئے مثال قرار دیدیا

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)کرس گیل نے سپر فٹ مصباح الحق اور یونس خان کونوجوان کرکٹرز کیلیے مثال قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین نے کہا کہ جسم ساتھ دے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی، 37 سال کا ہو چکا مگر مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاہم الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش ہے ٗپاکستان سپر لیگ کو عروج تک لانے کیلئے وقت دینا ہوگا۔کرس گیل نے مصباح الحق کی فٹنس کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سینئر بیٹسمین اب بھی جوان اور تازہ دم ہیں، پی ایس ایل کے دوران ایکشن میں

 

دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ڈھلتی عمر نے ان پر اثر نہیں کیا، یونس خان بھی سپر فٹ ہیں، یہ دونوں اسٹارز نوجوان کرکٹرز اور میرے لیے بھی ایک مثال ہیں۔جارح مزاج کیریبیئن بیٹسمین نے کہاکہ جسم ساتھ دے تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی،میں خود بھی 37سال کا ہو چکا اور مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں،کوشش کروں گا کہ 2برس تک مزید میدانوں میں نظر آؤں، الوداعی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ہے تاہم لیگز میں پرستاروں کو تفریح فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ کو ایک اچھی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی دوسرا ایڈیشن ہے، اس طرح کے ایونٹ بڑے اسٹارز سے مزین ہوں تو شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ٹی وی رائٹس کے ذریعے آمدنی بھی بڑھتی ہے، پی ایس ایل درست سمت میں گامزن ہے لیکن اس کو عروج تک لانے کیلئے وقت دینا ہوگا جبکہ آئی پی ایل بھی راتوں رات مقبولیت کی منزلیں نہیں طے کرگئی تھی۔کیریبیئن بیٹسمین نے کہا کہ بعض حلقوں کی تنقید کے باوجود ٹی 20 کرکٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، کئی بڑے نام اسی فارمیٹ کی بدولت نظروں میں آنے کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…