منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ون ڈے ٹیم سے بڑے بڑے نام باہر،انضمام الحق نے مشاورت مکمل کرلی 

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپی سی بی کے اعلی حکام بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں، بورڈ کے تھنک ٹینک نے چند سینئرکرکٹرزکوفارغ کرنے کیلئے ذہن بنالیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے بڑے پیمانے پرتبدیلی کا عندیہ دیدیا،

اس حوالے سے انہوں نے چیف سلیکٹرانضمام الحق سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کوشامل کیا جائیگا، ڈومیسٹک کرکٹ اورپی ایس ایل میں پرفارم کرنیوالوں کوآگیلایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزکیلئے اظہرعلی کی جگہ نیا کپتان لانے پراتفاق ہوگیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کپتان مصباح الحق پرچھوڑدیا وہ جوبہترسمجھیں کریں۔ ذرائع کے مطابق مصباح پی ایس ایل کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرلیں گے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہرعلی کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…