اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد،بھارت کا اقرار،ایران نے پاکستان کو حیران کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارت اور ازبکستان کے ٹینس کھلاڑیوں نے پاکستان میں ہونے والے ایشین ٹینس ٹور میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ ایران نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) سے ڈیوس کپ کو پاکستان سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) پرامید ہے کہ آئی ٹی ایف، ایران کے خلاف ہونے والے ڈیوس کپ کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت انعقاد کو برقرار رکھے گی۔

چمپئن شپ فروری 2017 میں اسلام آباد میں متوقع ہے تاہم ایران نے آئی ٹی ایف سے درخواست کی ہے کہ سیکیورٹی معاملات کے باعث ایونٹ کو پاکستان سے منتقل کردیا جائے۔آئی ٹی ایف ٗایران کی درخواست پر اگلے ہفتے فیصلہ سنا دے گی۔پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان کے مطابق ڈیوس کپ کو منتقل کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو ان کے آزادانہ سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے چھان بین کے بعد ہمیں دیا جا چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی وجہ موجود ہے کہ آئی ٹی ایف کا فیصلہ ایران کے حق میں جائے۔حکومت کی جانب سے پی ٹی ایف کو دی جانے والی امداد پر بات کرتے ہوئے سلیم سیف اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ وہ ملک میں کھیل کی بہتری کیلئے 5 کروڑ دے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…