اسلام آباد (آئی این پی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کے ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، میزبان ٹیم کے کوچ نے پاکستان کے بولنگ اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا باولنگ اٹیک کسی بھی کنڈیشنز میں خطرناک ثابت ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بولرز نیا بال سوئنگ اور ریورس سوئنگ کر سکتے ہیں ، ان کے پاس ایک کوالٹی اسپنر بھی ہے ۔مائیک ہیسن نے کہا کہ اس لئے پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں اپنی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ(کل)جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا،میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کی کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت پریکٹس جاری ہے،پاکستان کے نئے بالنگ کوچ اظہر محمود نے بالروں کو باؤنسی وکٹوں پر بالنگ کے گر سکھائے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک 53ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں،جن میں پاکستان کو کیویز پر واضح برتری حاصل ہے۔55ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 24اور میزبان نیوزی لینڈ صرف 8میچوں میں فتح حاصل کرسکاہے جبکہ 21بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے،دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کرائسٹ چرچ کرکٹ گراؤنڈ پر بھی میزبان پر برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین کرائسٹ چرچ میں پانچ ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے 2اور میزبان نے 1ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی جبکہ 2ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ ختم ہوئے،دوسری جانب پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر نیوزی لیند کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پاکستانی بائولرز اس بار کیا نیا کرنے والے ہیں ؟ مخالف کوچ کےاعلان نے نیوزی لینڈ ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑا دی
15
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں