منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکے پیش نظر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا۔پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ اور 141 ایک روزہ میچ کھیلنے والے اظہرمحمود اس سے قبل ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی اور ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء میں پاکستان ٹیم کے بایولنگ کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اظہر محمود نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی ٹیم کی معاونت کی تھی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اہلکار نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بالنگ کوچ کے لیے چندغیرملکیوں کے نام دیے تھے لیکن ان کے ساتھ مالی معاملات اور دستیابی کے حوالے سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔

جس کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اظہر محمود کو اس عہدے کے لیے چن لیا۔پی سی بی اہلکار کے مطابق اظہر محمود کا پہلا کام نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ اظہر محمود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم کی ذمہ داریاں دی جانی تھی لیکن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگا اور اب انہیں عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔اپاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہملٹن میں 25 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…