لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )اور سابق آل رائونڈر اظہر محمود کے درمیان بولنگ کوچ کیلئے تمام معاملات طے پا گئے، اظہر محمود یکم نومبر سے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالیںگے، ایک سالہ معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے باولنگ کوچ کیلئے بورڈ اور اظہر محمود میں ایک سالہ معاہدے پر اتفاق ہوگیا، اظہر علی کو غیرملکی کوچ کے جیسی مراعات دی جائیں گی، وہ یکم نومبر کو باقاعدہ بولنگ کوچ بن جائیں گے، البتہ قومی ٹیم کے ساتھ پہلی اسائنمنٹ دورئہ نیوزی لینڈ ہو گی۔گذشتہ دور میں اظہر کو ماہانہ 9 ہزار ڈالر دیے گئے، اب بورڈ 10 دینا چاہتا جبکہ وہ12 کے خواہاں ہیں، پی سی بی انھیں سالانہ برطانیہ کے تین ریٹرن ٹکٹ سمیت دیگر تمام مراعات بھی دے گا،اگر سابق آل رانڈر کے دور میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تو ایک سال بعد معاہدے میں مزید توسیع کر دی جائیگی۔