ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرا ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کو 342 رنز کی برتری

23  اکتوبر‬‮  2016

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی باؤلرزنے بیٹنگ کیلئے سازگار پچ پر شانداربائولنگ کا مظاہرہ کیا جس سے ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی لیکن کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیزکو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی اور دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سمیع اسلم کی گری جنھوں نے 50 رنز بنائے۔ تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ابو ظہبی: (دنیا نیوز) ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی باؤلروں نے بیٹنگ کیلئے سازگار پچ پر شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس سے ویسٹ انڈین ٹیم 224 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ تاہم کپتان مصباح الحق نے کیربیئن سائیڈ کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کیا اور 93 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی پہلی وکٹ سمیع اسلم کی گری جنھوں نے 50 رنز بنائے۔

تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے شروع کی۔ کیربیئن کی پانچویں وکٹ 121 کے سکور پر گری، جب کریگ بریتھویٹ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین رویندرا بشو 20 رنز بنا کر سہیل خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ روسٹن چیز کی اننگز کا خاتمہ 21 رنز پر ہوا۔ انہیں یاسر شاہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔ وکٹ کیپر شائی ہوپ کو 11 رنز پر یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا۔ میگوئل کیومنز 3 اور شینن گیبریل 13رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 شکار کئے۔ اس سے قبل تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی ادھوری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز سے شروع کی۔ کیربیئن کی پانچویں وکٹ 121 کے سکور پر گری، جب کریگ بریتھویٹ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔ اس کے بعد نائٹ واچ مین رویندرا بشو 20 رنز بنا کر سہیل خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ روسٹن چیز کی اننگز کا خاتمہ 21 رنز پر ہوا۔ انہیں یاسر شاہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔ وکٹ کیپر شائی ہوپ کو 11 رنز پر یاسر شاہ نے کلین بولڈ کیا۔ میگوئل کیومنز 3 اور شینن گیبریل 13رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے 2 شکار کئے۔ابھی دوسرے ٹیسٹ کادوروزکاکھیل باقی ہے ۔اگرپاکستان نے یہ میچ بھی جیت لیاتوپاکستان ٹیسٹ سیریزبھی جیت جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…