جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایڈیلیٹڈ ٹیسٹ :آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیٹڈ(نیوز ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹیون سمتھ اور ایڈم وجز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب 63 رنز کے مجموعی سکور پر ایڈم وجز 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔67 رنز کے مجوعی سکور پر آسٹریلیا کے شون مارش صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں پیٹر مائیکل نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 66 جبکہ سٹیفون سمتھ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔آسٹریلیا کے دیگر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے بولروں کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔آسٹریلیا کے پانچ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں بریس ویل نے تین جبکہ مارک گریگ اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو اور ساؤدتھی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لیتھم نے 50 اور واٹلنگ نے 29 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل وڈ نے تین، تین جبکہ پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔برزبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پرتھ میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…