سیالکوٹ(آن لائن) نجی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی گلابی گیند سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 138 سالہ کرکٹ کی تاریخ آج بدل گئی ہے۔ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد کروایا گیا ہے۔ یہ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ کیلئے خصوصی طور پر لال کی بجائے گلابی گیند کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ یہ گیند خصوصی طور پر پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی گئی تھی جس کیلئے خصوصی چمڑہ استعمال کیا گیا ہے۔