جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بلا انڈس ہسپتال کو عطیہ کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بلا انڈس ہسپتال کو عطیہ کردیا جو مستحق افراد کے علاج میں مدد کے لیے نیلام کردیا جائے گا.پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انھوں نے اپنے تاریخ ساز بلے کو انڈس اسپتال کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بلے کو نیلام کریں گے اور اس کے ذریعے جو رقم حاصل ہوگی وہ اسپتال کی تعمیر اور دیگر کاموں میں خرچ ہوگی۔یونس خان نے مخیر افراد سے اپیل کی وہ آگے آئیں اور اس ریکارڈ ساز بلے کو جتنے زیادہ پیسوں سے خرید سکتے ہیں خریدیں تاکہ مستحق افراد کے لیے اسپتال کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔یونس خان نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کاریکارڑ خوب صورت چھکا لگا کراپنے نام کیا تھا، اب اسی بلے کو مستحق افراد کی بہتری کے لیے عطیہ کردیاہے۔اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انھیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لیے کچھ کروں۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان سماجی کاموں کے حوالے سے معروف ہیں جنھوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی والدہ کے نام سے کینسر کے مریضوں کے لیے عالمی معیار کا اسپتال لاہور میں قائم کیا۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی پشاور میں اسپتال کی تعمیر اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔پاک بھارت سیریز کے حوالے سے یونس خان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے خطے کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر بھی بہت سیکھنے کو ملے گا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…