پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

رائے پور:انتہاپسند بھارتی تماشائیوں کا اپنی ٹیم کی شکست پرارجنٹائن کھلاڑیوں پرحملہ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(نیوز ڈیسک)ارجنٹائن نے ورلڈ ہاکی مینز لیگ میں بھارت کو 3 گول سے شکست دی جو شائقین کو ہضم نہ ہوسکی اور بوکھلاہٹ کے شکارمشتعل شائقین نے مہمان ٹیم کی گاڑی پرحملہ کردیا۔بھارتی شہررائے پورکے سردارولی بھائی پٹیل انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی مینزلیگ کے ایک میچ میں مہمان ارجنٹائن نے بھارت کو باآسانی 3 گول سے شکست دی اورمیچ کے دوران میزبان ٹیم مقابلہ بھی کرتی نہیں دکھائی دی اور دونوں ہاف میں مہمان ٹیم ہی گیم پر چھائی رہی، ارجنٹائن کے پے درپے حملوں سے بھارتی کھلاڑیوں کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ گیند کو اپنے پاس رکھنے کے لئے صرف میدان میں ہاکیاں ہی لہراتے رہے۔میچ جیتنے کے بعد جب مہمان ارجنٹائن کی ٹیم ہوٹل کی جانب رواں درواں تھی کہ راستے میں مشتعل شائقین نے ان کی وین پر پتھراؤ کردیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے انتہائی پھرتی سے ٹیم کو ہوٹل تک پہنچایا تاہم خوش قسمتی سے مشتعل ہجوم کے حملے میں کسی کھلاڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔واضح رہے کہ بھارت میں غیرملکی ٹیموں کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جب شائقین نے اپنی ٹیم کی شکست کو قریب دیکھا تو گراؤنڈ میں کچرا پھینکنا شروع کردیا جس کے باعث میچ کو روکنا پڑا جب کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان جب بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کی دعوت پر بھارت پہنچے تو ان کی موجودگی میں انتہا پسند بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے اور دونوں ممالک کے کرکٹ سربراہان کے درمیان ملاقات رکوادی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…