شارجہ (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ون ڈے میچ کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس میچ کے دورا ن مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق برطانوی کرکٹر مائیکل وان کے بیان کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا ہے ۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انٹرنیشنل بیٹنگ مارکیٹ میں غیر معمولی پیٹرن دیکھا گیا ہے ۔برطانوی اخبار کے مطابق آئی سی سی نے میچ کے دوران مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ مائیکل وان نے میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے تین کیچ اور ایک سٹمپ آوٹ چھوڑنے اور تین پاکستانی کھلاڑیوں کے رن آوٹ ہونے پر سوالات اٹھائے تھے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 208رنز بنائے تھے اور انگلینڈ نے یہ میچ با آسانی چھ وکٹوں سے جیت لیا تھا ۔