پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارت یو اے ای میں نہ کھیلنے کے انوکھے جواز تراشنے لگا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی بورڈ یو اے ای میں پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے انوکھے جواز تراشنے لگا، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ باہمی سیریز وہاں کھیلنی چاہیے جہاں دونوں بورڈز خود کو آرام دہ‘ محسوس کریں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے بگ تھری کی حمایت حاصل کرنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت سائن کی تھی، جس میں اس نے دسمبر میں یو اے ای میں مکمل سیریز کھیلنے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس سے قبل بی سی سی آئی نیوٹرل وینیوز پر باہمی سیریز کھیلنے کے مخالف تھا۔اب بھارتی بورڈ نے معاہدے سے منحرف ہوتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو اپنے ملک مدعو کرلیا اور اب یہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ نیوٹرل وینیوز پر کھیلنا اس کی پالیسی نہیں۔
گذشتہ روز بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے رپورٹرز نے سوال کیا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ یو اے ای میں ہوسکتی ہے تو پھروہاں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کیا قباحت ہے، جس پر تھوڑی دیر تو وہ خاموش رہے اور پھر نرالی وجہ بھی بیان کردی۔ وہ کہتے ہیں کہ باہمی سیریز وہاں ہونی چاہیے جہاں پر شریک بورڈز کو خود کو آرام دہ محسوس کریں۔
انھوں نے کہا کہ آئی سی سی اور ایشین کونسل اپنے ایونٹس کیلیے وینیوز کا انتخاب اپنی مرضی سے کرسکتے ہیںلیکن جب بات باہمی سیریز کی ہو تو پھر یہ دونوں شریک بورڈز پر منحصر ہوتا ہے کہ جہاں وہ خود کو آرام دہ محسوس کریں وہیں کھیلیں۔ انوراگ نے مزید کہا کہ چند روز میں پاکستان کے ساتھ دسمبر کی سیریز کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…