اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا تیز ترین بالر کون؟جانیئے سرفہرست باﺅلرز کی فہرست اور رفتار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کے دنیا کے تیز ترین بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز مچل اسٹارک نے اپنے 21 ویں اوور کی پانچویں گیند کرائی تو اسپیڈو میٹر پر اس کی رفتار 160.4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ مچل اسٹارک کی اس گیند کو کرکٹ کی تاریخ میں پھینکی جانے والی تیز ترین گیندوں میں شمار کیا گیا۔پاکستان کے شعیب اختر کو دنیا کی تیز ترین گیند کرانے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 161.3 کلو میٹر کی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔آسٹریلیا کے بریٹ لی اور شان ٹیٹ کو 161.1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شان ٹیٹ نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں جب کہ بریٹ لی نے 2005 میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیپئر میں تیز ترین گیند کرائی تھی۔ آسٹریلین فاسٹ بولر جیف تھامسن بھی 160.45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا چکے ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…