بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈین سپنرسنیل نارائن پرپابندی عائد

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن پر انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) سمیت انڈین کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تمام مقابلوں میں گیند کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سنیل نارائن کا ایکشن آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 22 اپریل کو وشاکاپٹنم میں ککلتہ نائٹ رائیڈرز اور حیدر آباد سن رائزرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رپورٹ ہوا تھا۔ اس کے بعد انہیں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کسی بھی میچ میں نہیں کھلایا گیا۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے منظور شدہ لیبارٹری میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد کمیٹی نے ان کے باﺅلنگ ایکشن کی فوٹیج دیکھ کر شواہد جمع کئے اور اس نتیجے پر پہنچے کہ نارائن کی آف سپن باﺅلنگ کا ایکشن غیر قانونی ہے۔ نارائن کی انڈین بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں آف سپن باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے لیکن وہ فنگر سپن اور سیدھی گیند کر سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ سنیل ناراین کی باﺅلنگ پر پابندی عائد کی گئی بلکہ اس سے قبل اکتوبر 2014ء میں چیمپیئنز لیگ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا۔ انہیں سیمی فائنل میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں ایمپائرز نے ان کی تمام 24 گیندوں پر شکوک کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان پر فائنل میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اسی وجہ سے وہ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ ہندوستان میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور انہوں نے اپنے ایکشن پر کام شروع کیا۔ مشکوک ایکشن کے باوجود انہیں حیران کن طور پر ویسٹ انڈین ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن بعد میں نارائن نے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔ یکم مارچ کا ان کا آئی سی سی ماہرین کی زیر نگرانی باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کیا گیا جہاں ان کے ایکشن کو صحیح قرار دے دیا گیا تھا۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…