اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فاسٹ باو¿لر محمد عامر ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔بائیں بازو سے باو¿لنگ کرنے والے عامر پیر کو کراچی میں اپنی 23ویں سالگرہ کے روز پیٹرن ٹرافی گریڈ – ٹو کا فائنل کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔عامر کے ایجنٹ نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے ان کی انجری کا معائنہ کیا۔’پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے تصدیق کی کہ عامر کی ہیمسٹرنگ میں دوسرے درجے کے زخم ہے، جسے ٹھیک ہونے میں سات سے بائیس دن لگ سکتے ہیں۔عامر اب چار مئی کے بعد ایکشن میں نظر آئینگے گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ 11 مئی سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔عامر نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ایک درجہ نیچے پیٹرن ٹرافی کے فائنل سے پہلے چار میچوں میں شاندار 22 وکٹیں حاصل کیں۔رواں سال جنوری میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں عائد پانچ سالہ پابندی میں نرمی کے بعد عامر نے کرکٹ میں متاثر کن واپسی کی ہے۔عامر پر عالمی کرکٹ کھیلنے کی پابندی 2 ستمبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد پی سی بی ان کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھئے:علم کے موتی ! دنیا کی مہنگی ترین کتابیں؟
عامر کہہ چکے ہیں کہ وہ باو¿لنگ میں مکمل ردھم اور بھرپور فٹنس کے بعد رفتہ رفتہ عالمی کرکٹ میں واپسی کے خواہاں ہیں۔