نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست جھارکھنڈ کی ایک بینائی سے محروم اسکول ٹیچر نے اپنے ہی جیسے دیگر افراد کے لیے ہندی زبان میں بریل میں قرآن کریم کا ایک نسخہ تیار کرلیاہے،معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے چوتھے بڑے شہر بوکارو کے ایک اسکول میں
ہندی کی ایک ٹیچر نفیسہ ترین نے 965 صفحات پر مشتمل قرآن پاک کا یہ نسخہ ڈھائی سال کیمحنت کے بعد تیار کیا،نفیسہ نے بنارس کے جیون جیوتی اسکول سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی، بعدازاں بی اے، بی ایڈ کرنے کے بعد وہ بوکارو کے ایک ہائی اسکولمیں بچوں کو ہندی پڑھاتی ہیں۔انھوں نے دہلی کے ایک ادارے سے کمپیوٹر سائنس میں ڈپلوما بھی کررکھا ہے۔نفیسہ کو قرآن پاک پڑھنے کی بہت خواہش تھی، لیکن بینائی سے محروم ہونے کے باعث کوئی انھیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار نہ ہوا اور پھر بالآخر محمد تسلیم نامی ایک حافظ انھیں قرآن پڑھانے کے لیے تیار ہوگئے اور ان کی نگرانی میں 2005 میں نفیسہ نے ہندی زبان میں بریل پر قرآن پاک تحریر کرنے کا آغاز کیا۔اس کام میں نفیسہ کو تقریبا 3 سال کا عرصہ لگا اور 2008 میں یہ مکمل ہوا، جس کے بعد غلطیوں کو درست کرنے کے کام کا آغاز کیا گیا۔