جن آخر بول ہی پڑا

18  جنوری‬‮  2019

ایک شخص اپنی بیوی کو اذیت ناک حالت میں مبتلا دیکھ کر، جس کے بارے میں شک کیا جا رہا تھا کہ اس پر جنات کا سایہ ہے، ایک شیخ صاحب (دم درود کرنے والے کو بھی شیخ کہتے ہیں) کے پاس لے گیا۔شیخ صاحب نے پڑھائی شروع کی تو جن آخر بول ہی پڑا۔جن نے کہا میں نکلنے کیلئے تیار ہوں مگر میری ایک شرط ہے۔

شیخ نے کہا؛ کوئی شرط ورط نہیں، تجھے ایسے ہی اور ابھی ہی نکلنا پڑے گا۔ جن نے کہا میری شرط سن تو لو۔ شیخ نے کہا؛ اچھا سُنا۔ جن نے کہا؛ میں اس عورت سے باہر نکل آتا ہوں لیکن اس عورت کے خاوند میں داخل ہو جاؤں گا۔ خاوند نے یہ سنتے ہی خوف سے کانپنا شروع کر دیا اور دور جا بیٹھا۔ شیخ نے کہا؛ مجھے یہ شرط منظور نہیں۔ جن نے کہا؛ جانتے ہو میں ایسا کیوں کرنا چاہتا ہوں؟ شیخ نے کہا بتاؤ! جن نے کہا؛ یہ آدمی نماز نہیں پڑھتا اور میں ایسا آدمی ہی تو پسند کرتا ہوں۔ عورت کا خاوند واسطے دینے لگا کہ نہیں، میں اس جن کو قبول نہیں کرتا۔ شیخ نے جن سے کہا: اچھا میں تجھے ایک راستہ بتاتا ہوں۔ تو ان کے گھر کے سامنے والے درخت میں رہائش اختیار کر لے۔ جس دن یہ آدمی کوئی نماز نہ پڑھے تو بلا جھجھک اس میں داخل ہو جانا، جن نے کہا؛ مجھے یہ شرط قبول ہے اور میں اس عورت کو ابھی چھوڑ رہا ہوں۔ کچھ عرصہ کے بعد اس عورت نے شیخ صاحب کو فون کرکے شکریہ ادا کیا تو شیخ صاحب نے باتوں باتوں میں اس کے خاوند کا بھی پوچھ لیا۔ عورت نے کہا؛ شیخ صاحب وہ تو آج کل نماز سے پہلے جا کر مسجد کا دروازہ کھولتا ہے۔ شیخ صاحب نے کہا؛ تو بس پھر ہم نے اس جن کو ھیءۃ الامر بالمعروف و النہی عن المنکر میں ملازم رکھوا دیا ہے۔ شیخ صاحب نے عورت سے کہا؛ بیٹی میرے تو وہم و گمان میں بھی یہ طریقہ نہیں آ سکتا تھا، میں نے تو بس وہی کچھ کیا جو تو نے مجھے سمجھا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…