بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کام زمین جیسا پیسے آسمان جیسے

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بہت بڑے جہاز کا انجن فیل ہوگیا۔ جہاز کے مالک نے ایک کے بعد ایک ماہر کو آزمایا مگر ان میں سے کوئی بھی طے نہ کر پایا کہ اس جہاز کو کیسے ٹھیک کیا جائے۔  پھر اسے ایک آدمی ملا جو اپنی جوانی سے جہاز ٹھیک کرتا چلا آیا تھا۔ جب وہ آیا تو اس کے پاس اوزاروں کا بہت بڑا بیگ اٹھایا ہوا تھا اور وہ جیسے ہی آیا اپنے کام میں لگ گیا۔

اس نے اوپر سے لے کر نیچے تک انجن کا معائنہ کیا۔ جہاز کے دو مالک وہیں موجود تھے جو اس آدمی کو دیکھتے ہوئے کچھ پرامید نظر آرہے تھے۔ جی بھر کے معائنہ کرنے کے بعد بوڑھے آدمی نے اپنے بیگ سے ایک ہتھوڑا نکال لیا اور آہستگی سے کسی چیز پر مارنی شروع کردی۔جلد ہی انجن کو زندگی آن ملی۔ہتھوڑی کو پھر اس نے واپس رکھ دیا۔ جہاز کا انجن اب ٹھیک ہو چکا تھا۔ ایک ہفتے بعد جہاز کے مالکوں کو بوڑھے آدمی کی طرف سے دس ہزار کا بل موصول ہوا۔حیران زدہ مالکوں نے کہا: اس نے تو اتنا بڑا کوئی کام کیا ہی نہیں پھر اتنا بل کیوں؟ لہذا انہوں نے بوڑھے آدمی کو ایک نوٹ لکھ کر بھیجا: برائے مہربانی! ہمیں اشیاء کے حساب سے بل بنا کر بھیجیں۔  بوڑھے آدمی نے جواباً عرض بھیجی: ہتھوڑی سے ٹھوکنے کی فیس: 2 ڈالر، صیح جگہ پر ٹھوکنے کی فیس: 9 ہزار 9 سو اٹھانوے ڈالر۔ محنت کرنا ایک اہم چیز ہے۔ لیکن کس جگہ محنت کرنی ہے، فرق اسی سے بنتا ہے۔لہذا محنت کرتے رہو، صحیح سمت کا تعین کرکے۔ مشکلیں آئیں گی لیکن بالاخرتم ایک مکمل تجربہ کار انسان بن جاؤگے۔ لوہا گرم بھٹی سے ہو کر ہی مظبوط بنتا ہے۔ تجربہ ہی ایک انسان کو ایک اناڑی سے مختلف بناتا ہے۔ پختگی وقت سے آتی ہے اور وقت صرف اس کا ساتھ دیتا ہے جو مستقل مزاج ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…