منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں کہ مزار قائدؒ میں لٹکا ہوا یہ شاندار فانوس پاکستان کے کس دوست ملک نے تحفے میں دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرلگا ہوا بہترین فانوس دوست ملک چین کی طرف سے تحفے میں دیا گیا تھا۔ صدر مملکت ممنون حسین ایک باضابطہ تقریب میں مزار قائد پر نئے فانوس کی تبدیلی کا افتتاح کیا تھا۔اس سے قبل بھی 33 ہزار مربع فٹ پر تعمیر ہونے والے مزار قائد کیلئے1970 ؁ء میں عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے انتہائی دیدہ زیب فانوس تحفے کے طور پر فراہم کیا

یا تھا۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی تاریخ و ادبی ورثہ کی وزارت کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد مزار قائد کے پرانے فانوس کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کیا تھا جو 45 سال کے دوران کراچی کے موسمی اثرات اور آلودگی کے باعث اپنی چمک کھو چکا تھا۔ چینی ماہرین کی خدمات کے حصول کے لئے رابطہ کرنے پر چین نے ایک بار پھر نیا فانوس فراہم کرنے کا کہا۔ اس ضمن میں عملدرآمد کے معاہدے پر 19 جولائی 2016 ؁ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی اور چینی سفیر نے دستخط کئے۔ نئے فانوس کا طول 26 میٹر اور وزن 1.2 ٹن ہے۔ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ فانوس میں8 کلو گرام سے زائد سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں چار دائرے ہیں، پہلے دائرے میں 16، دوسرے میں 10، تیسرے میں 8 اور چوتھے میں 6 قمقمے نصب ہیں۔ اس سلسے میں بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹرکچر کے ڈائریکٹر میاؤ چی سونگ سمیت 8 رکنی چینی وفد نے کراچی میں سفارتخانے کے قونصلر یان جیان منگ کے ہمراہ 12 نومبر 2013 ؁ء کو مزار قائد کا دورہ کر کے ضروری معلومات جمع کیں۔ 5 اگست 2015 ؁ء کو چین کے سٹرکچرل انجینئرنگ اور تھری ڈی سکیننگ کے ماہرین نے مزار کا دورہ کیا۔ فانوس 4 ماہ کی مدت میں چین میں تیار ہوا اور 13 چینی ماہرین

نے کراچی میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کی مدت میں اسے جوڑا اور پھر مزار قائد میں نصب کیا۔ فانوس کی تنصیب اور ٹیسٹنگ کے بعد اس کی حوالگی کی دستاویز پر 8 دسمبر 2016 کو دستخط کئے گئے۔ واضح رہے کہ پرانا فانوس بھی مزار کے احاطے کے اندر ایک دوسرے مقام پر نصب کیا گیا ہے۔مزار قائد پر نئے فانوس کی تنصیب کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ممنون حسین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بابائے قوم کے مزار

کا فانوس پاک چین دوستی کی ایک درخشاں علامت کے طور پر دونوں ملکوں کی دوستی کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کی مہارت کے خوبصورت نمونے کی تنصیب ہر پاکستانی کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 45 برس قبل پاکستان کے عظیم دوست ملک عوامی جمہوریہ چین نے مزار کی تعمیر کے وقت ایک فانوس تحفے کے طور پر پیش کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…