اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

دنیا کا امیر ترین شخص بِل گیٹس اپنے بچوں کو موبائل فون کے قریب بھی نہیں جانے دیتا، وجہ ایسی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

datetime 26  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بچوں کو جدید موبائل اور گیجٹس فراہم کرکے خوشی محسوس کرنے والے والدین یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی بل گیٹس جو دنیا بھر کو نت نئی چیزوں سے متعارف کرواتا ہےاس نے اپنے بچوں کے موبائل فون اور دیگر گیجٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بل گیٹس کا ماننا ہے کہ مخصوص عمر سے قبل موبائل فون کا استعمال

بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت دونوں کیلئے مضر ہے۔ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بل گیٹس اور ان کی بیوی نے باہم صلاح مشورے سے فیصلہ کیا کہ 14سال کی عمر تک بچوں کو موبائل فون استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ انہوں نے اس لئے کیا تاکہ ان کے بچے نیند پوری کر سکیں اور صحت مند رہیں۔ ایک برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ان کے تین بچے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کے استعمال کے لئے اعتدال ضروری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معتدل رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں ۔ اس کیلئے انہوں نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے کہ وہ رات کے وقت گیجٹس اور موبائل فون کا استعمال محدود کر دیں ، کھانے کی میز پر بھی موبائل فون استعمال کی اجازت نہیں ہوتی۔ ہم نے ایک ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہے جس کے مطابق بچوں کے موبائل فون استعمال کے اوقات کا تعین کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس کے تین بچوں کی عمریں اس وقت بالترتیب20،17اور 14سال ہیں۔ سے سوسکیں۔“گیٹس کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے استعمال کے لئے اعتدال ضروری ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے معتدل رہتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں،اگر ان کا دھیان موبائل کی طرف ہوگا تو وہ اپنی نیند پوری نہیں کرسکیں گے اور صحت مند بھی نہیں ہوں گے۔

۔2013ءکے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کو 13سال کی عمر تک پہنچے تک موبائل کی ہرگز اجازت نہیں دینی۔”میرے بچے شکایت بھی کرتے تھے لیکن مجھے معلوم ہے کہ ان کے لئے ایک خاص عمر سے قبل یہ اچھی نہیں۔“اس وقت بل گیٹس کے بچوں کی عمر 20،17اور 14سال ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…