بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

یورپی ملک میں عذاب الٰہی کا شکار شہر دریافت، اِس شہر کے باسیوں نے ایسا کیا ، کیا تھا کہ درگاہ ِ الٰہی میں سخت سزا کی مستحق ٹھہری؟

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قوم لُوط کی تباہی اور ان پر عذاب الٰہی کی وجہ سے تو سب آگاہ ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے یورپ کا ایک قدیم شہر جو اپنے وقت کے جدید شہروں میں شمار ہوتا تھا قوم لُوط کی طرح ہی اخلاق باختگی کا شکار ہو کر عذاب الٰہی سے

ہمکنار ہوا۔موجودہ ملک اٹلی کے علاقے کمپانیہ میں ناپولی کے نزدیک واقع پومپئی ایک قدیم شہر تھا جو2ہزار سال قبل اپنے عروج پر تھا۔ ماہرین نے اس شہر کی تباہی کی وجہ ویسوویوس نامی آتش فشاں پہاڑ کا پھٹنا بتایا ہےجس سے اس قدر لاوہ اور راکھ نکلی تھی کہ یہ شہراپنے باسیوں سمیت20فٹ راکھ کے نیچے دفن ہو گیاتھا۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کھدائی کر کے پومپئی شہرکے آثار دریافت کر لئے ہیں جن کی دیواروں پر اس قدیم زمانے کی زبان میں کچھ تحریریں موجود تھیں۔ ان تحریروں کا ترجمہ کر لیا گیا ہے جس سے ایسا انکشاف ہوا ہے جس نے اس شہر پر عذاب الٰہی نازل ہونے کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔ دو ہزار سال قبل لاوے اور راکھ میں دبنےوالے اس شہر کی جب دریافت کی گئی تو کھدائی کے بعد ماہرین آثار قدیمہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کہ لوگ مردہ حالت میں محفوظ ہیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ خدا نے اخلاق باختہ حرکتیں کرنے والی قوم کو آنے والی دنیا کیلئے نشان عبرت بنا دیا ہو۔ ماہرین کی ترجمہ کی گئی عبارتوں کے مطابق دیواروں پر کندہ تحریریں دراصل اس قوم کے چند شاعروں کی شاعری ہے جو انہوں نے فطرت کے اصولوں کے خلاف عمل کے حق میں کی تھی ۔دیواروں پر تحریر دیگر فقرے بھی اسی نوعیت کے شرمناک اور انسانیت سوز تھے جن سے پومپئی کے باسیوں کی اخلاقی گراوٹ اور جنسی رجحان کا اندازہ ہوتا ہے اور اس سے ان پر آنے والے عذاب کی بھی وجہ بخوبی سمجھ آتی ہے۔

 

pompoi

 

pompoi-4

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…