شاہ بلوط(Oak) کی اہم خصوصیات :طاقت!
آپ جراتمند ٗ مضبوط ٗ کٹھور ٗسنگدل ٗخودمختاراور سمجھ دار ہیں اورقریباً یہی خصوصیات شاہ بلوط کی ہیں جس کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہوتی ہیں جب آپ فیصلہ کر کے ڈٹ جاتے ہیں تو پسپا نہیں ہوتے۔ جب آپ کو کسی چیز کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو آپ اسے حاصل کر کے رہتے ہیں۔ آپ کی عمدہ صحت آپ کا ہر محاذ پر ساتھ دیتی ہے اور آپ اپنے مقاصد میں کامیاب رہتے ہیں۔ آپ حقیقت پسندی سے ہر وہ چیز حاصل کرلیتے ہیں جس کی آپ کو خواہش ہے۔
فندق ٗ بندق(Hazelnut) کی اہم خصوصیات :غیر معمولی!
آپ کی شخصیت پسندیدہ اور شہرت یافتہ ہے‘ آپ بھرپور تاثر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘ معاشرتی مقاصد میں عموماً آپ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں تاہم آپ ایک موڈی اور حاسد عاشق بھی ہو سکتے ہیں لیکن جب ذمہ داری قبول کرتے ہیں تو آپ درگزر سے بھی کام لیتے ہیں اور اپنے آپ کو محبت میں مخلص اور وفاشعار ثابت کرتے ہیں اور جب چاہتے افہام و تفہیم سے بھی کام لیتے ہیں۔سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ بعض اوقات جب آپ شیطانیت پر اتر آتے ہیں تو مدمقابل کو متزلزل کرنے کیلئے آپ کے چند الفاظ ہی کافی ہوتے ہیں۔
سماک کوہی(Rowan) کی اہم خصوصیات :حساسیت!
آپ جاذب نظر ٗ خوش اخلاق اور ہنس مکھ ہیں ٗ بہت سی اعلیٰ صفات کے باوجود آپ میں خودپرستانہ جذبات نہیں پائے جاتے ‘اس کے برعکس آپ جب بھی انکسار سے کام لیتے ہیں تو آپ کی شخصیت کی مقناطیسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آپ فنکارانہ رجحان رکھتے ہیں اور بہترین جمالیاتی ذوق کے حامل ہیں‘ اچھے لوگوں کی صحبت اور زندگی سے پیار آپ کی فطرت کا ایک حصہ ہے۔ آپ خودمختار ہونے کے باوجود بسااوقات دوسروں پر انحصار کرتے ہیں تاہم محبت کے مقابلے میں آپ جذبات کی گرم جوشی کے اظہار کے موقع پر اپنی زندگی کو الجھنوں میں گھسیٹ لیتے ہیں۔ محبت میں ایک دفعہ چوٹ کھانے کے بعد آپ اس کی کسک کو کبھی نہیں بھولتے ٗ دشمن کو معاف کرنا بھی آپ کی فطرت میں شامل نہیں۔
میپل ٗ (Maple) کی اہم خصوصیات:خودمختاری!