بیدمجنو ں(Weeping Willow) کی اہم خصوصیات: افسردہ مزاجی!
آپ خوبصورت ہو سکتے ہیں لیکن آپ کی پرملول طبیعت آپ کی شخصیت کو دوسروں کے سامنے معمہ بنائے رکھتی ہے۔ واضح طورپر آپ کی شخصیت وجدان سے بھرپور ہے اور آپ سفر اور حسن کے دلدادہ ہیں۔ آپ خوابوں کی دنیا میں رہنے والے اور کچھ سنکی‘ متلون مزاج اور بے چین طبیعت رکھتے ہیں ‘اس کے باوجود آپ مخلص اور قابل اعتماد ہیں۔ آپ کو اپنی محبت کے حصول میں بہت سی ناکامیاں دیکھنا پڑیں گی تاوقتیکہ آپ کو ایسا جیون ساتھی نہ مل جائے جو آپ کو سہارا دے سکے جس کے آپ متلاشی ہیں۔
لیموں(Lime) کی اہم خصوصیات:ضدی!
ضدی ہونے کے باوجود آپ جلد پسیج جانے والے نرم مزاج بھی ہیں اور اپنے دوستوں اور ساتھیوں کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ آپ بہت باصلاحیت ہیں لیکن اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر ہونے سے خود ہی روکے رکھتے ہیں ۔ آپ وفاشعار ہیں لیکن آپ حسد کا شکار ہو سکتے ہیں اور اپنی محبت کو آسانی سے ترک کرنے والے نہیں ہیں تاہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قدرت نے جو کچھ آپ کو دیا ہے یہی آپ کا حصہ تھا اور آپ اسے قبول بھی کرلیتے ہیں۔