پنجاب میں وزراء کیلئے نئی گاڑیاں منگوالی گئیں
لاہور (آن لائن) سول سیکرٹریٹ کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ٹیوٹا موٹرز کی جانب سے دی گئی 8 نئی گاڑیاں صوبائی وزراء میں تقسیم کردی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں 38 نئی گاڑیاں صوبائی وزراء اور مشیران میں تقسیم کی جائیں گی۔