بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

گمنام مداح نے وصیت میں اپنا سب کچھ فٹبالر نیمار کے نام کردیا

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا (این این آئی)برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک گمنام مداح نے اپنی وصیت میں تمام اثاثے نیمار جونیئر کے نام کر دیے ہیں۔ گمنام مداح نے بتایا کہ وہ برازیل کی فٹبال ٹیم اور اس کی تاریخ سے محبت کرتا ہے مگر نیمار جونیئر سب سے الگ ہیں یہی وجہ ہے کہ اس نے وصیت میں فٹبالر کو اپنا وارث بنانے کا فیصلہ کیا۔برازیلین میڈیا کو دیے گیے ایک انٹرویو میں اس فرد نے کہا کہ ‘میں نیمار کو پسند کرتا ہوں اور فٹبالر کا اپنے والد سے تعلق مجھے اپنے والد کی یاد دلاتا ہے جو دنیا سے گزر چکے ہیں۔

مداح نے کہا کہ میری صحت اچھی نہیں اور مجھے کوئی ایسا فرد نظر نہیں آتا جس کو میں اپنا وارث بناں، میں نہیں چاہتا کہ حکومت یا رشتے دار میری چیزوں پر قبضہ کریں۔30سالہ مداح کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے اثاثے نیمار جونیئر کو دینے کی ناکام کوشش کر چکا ہے مگر اب قانونی انداز سے ایسا کیا جا رہا ہے۔فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمن کے لیے کھیلنے والے نیمار جونیئر کو 2023 کے ساڑھے 8 کروڑ ڈالرز کی آمدنی ہو گی۔اس حوالے سے مداح نے کہا کہ مجھے نیمار کی آمدنی کا علم ہے مگر وہ لالچی نہیں اور ایسے افراد اب نایاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



81فیصد


یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…