اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں پہلے سے اعتماد کے 6 ووٹ بڑھ گئے،وزیراعظم شہباز شریف 174ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ جمعرات کو وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ میں 180 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی،ضمنی انتخابات میں عبدالقادر مندوخیل، علی موسیٰ گیلانی اور عبدالرحیم بلوچ رکن منتخب ہوئے،دو آزاد اراکین کی وزیراعظم کو حمایت حاصل ہوئی،بی اے پی کی زبیدہ جلال بھی حکومتی بنچز پر آگئیں،مسلم لیگ (ن )نے ضمنی انتخابات میں ایک مزید سیٹ جیتی۔