پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافہ، خورشید شاہ متحرک

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جلد وفاقی کابینہ میں تجویز پیش کروں گا کہ ملک میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے اور مزدور کی تنخواہ کم سے کم 35 ہزار مقرر کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر میں ڈسٹرکٹ کونسل ہال

کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ڈسڑکٹ کونسل سکھر اعجاز احمد پلھ، ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد طاہر تھہیم، افسران سید اکبر علی شاہ، یونین رہنما عبدالمجید جسکانی، پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، سابق ضلع ناظم سردار تقی خان دھاریجو، سید قاسم علی شاہ، ڈپٹی مئیر طارق چوہان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی، سید خورشید شاہ نے کہاکہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تنخواہیں بڑھانا ہونگی اورموجودہ حالات میں تو یہ اورضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو پرچی سے مستقبل بدلنے کا حق دیا اس دور میں کوڑے جیلوں اور پھانسیوں نے جس جمہوریت کو جنم دیا آج اس جمہوریت کو خطرہ ہے اداروں کے ٹکراؤ سے ملک اور عوام کمزور ہورہیہیں اس پر سیاسی قوتوں کو سوچنا ہوگا اگر ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتور نہ بنایا تو عوام کبھی طاقتور نہیں بن سکیں گیاور ملک کے4 فیصد سرمایہ کار 96 فیصد عوام پر حکومت کرنے لگیں گے سیاستدانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کو طاقتور بنائیں اور ان کا پیٹ بھریں ان کے مسائل حل کریں ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا راستہ ترقی کا راستہ ہے اور جہالت کا راستہ تباہی کی طرف لے جاتاہے آج ہم سے ایم اے پاس لوگ بھی نوکریاں مانگنے آرہے۔ہیں ہم نے قوم کو چوکیدار یا پٹیوالہ نہیں بنانا ہے ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہیملک کا مزدور سب سے زیادہ مہنگائی سے متاثر ہے ہم نے اپنے دورمیں مہنگائی کا بھرپور مقابلہ کیا

ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری صرف ووٹ لینا یا گالم گلوچ نکالنا نہیں ہے ہمارا کام ملک اور علاقے کی تعمیر و ترقی ہے ان کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں ایسا روزگار ملے جس میں انہیں کچھ کرنا نہ پڑے مگر میں آج کھل کرکہتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا اب کام کریں گے تو تنخواہ ملے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو عوام کو دیا ہے

وہ ہماری پارٹی بھٹو شہید اور بینظیر شہید کا عطا کردہ ہے میں اندر سے بھی صاف ہوں اور باہر سے بھی صاف ہوں ان کا کہنا تھاکہ سکھر سندھ کا تاریخی شہر اور ضلع ہیاور اس کا شمار سندھ کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں پر تمام سہولیات موجود ہیں ہم نے سکھر میں متعدد اسپتال بنوائے ہیں یہاں کے لوگوں کو لیور ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت جانا پڑتا ہے اب سندھ میں مفت علاج ہورہاہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سکھر میں 5 سے 6 یونیورسٹیاں قائم کی ہیں جبکہ سکھر میں کامسیٹ یونیورسٹی بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…