امریکی وزیر خارجہ پاکستان میں جمہوری آزادی کیلئے دبائو ڈالیں، رکن کانگریس کا مطالبہ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس کی ری پبلکن رکن ایلیسا سلاٹکن( Elissa Slotkin) نے کہا ہے کہ وہ 100 اراکین کانگریس سے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کو خط لکھوا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں جمہوری آزادیوں کے لیے دبا ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے ایلیسا سلاٹکن کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے پاکستان میں جمہوری آزادی ہو، کوشش ہے پاکستان میں اظہار رائے اور جمع ہونے کی آزادی ہو، پاکستان میں اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ایلیسا سلاٹکن کا کہنا تھا پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے، پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کے لیے سخت رہے ہیں، جو جمہوری آزادیاں امریکیوں کو حاصل ہیں پاکستانیوں کو بھی ملنی چاہئیں، پاکستان میں یہ آزادی ہو کہ لوگ بتائیں حکومت کیسے قیادت کرے۔ان کا کہنا تھا 100 اراکین کانگریس سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھوا رہے ہیں، ٹونی بلنکن پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے دبا ڈالیں۔یاد رہے کہ ایلیسا سلاٹکن مشی گن سے ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن ہیں اور ایلیساسلاٹکن امریکی سینیٹ کا الیکشن بھی لڑ رہی ہیں۔