بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دی ہنڈرڈ لیگ،معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز کا حارث رئوف اور شاہین کیلئے اردو میں خصوصی پیغام

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( این این آئی) سابق برطانوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے انگلش ٹی ٹونٹی لیگ دی ہنڈرڈ میں شامل ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف اور شاہین آفریدی کے لیے اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا ۔ گزشتہ دنوں انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے، ویلش فائر نے شاہین کو ایک لاکھ پانڈ میں پِک کیا تھا۔اس کے علاوہ حارث رئوف بھی 60 ہزار پائونڈ میں ویلش فائر کا حصہ بنے۔ شاہین اور حارث کے ویلز کی ٹیم میں شامل ہونے پر معروف کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے سوشل میڈیا پر پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا۔ایلن ولکنز نے لکھا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے دو عظیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رف اس سال میرے ملک ویلز کی ٹیم کے لیے دی ہنڈرڈ لیگ میں کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ویلش فائر اب ایک بہت مضبوط ٹیم لگ رہی ہے۔واضح رہے کہ حارث اور شاہین کے علاوہ اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40ہزار پائونڈ میں پِک کیا جبکہ شاداب خان کو ایک لاکھ پانڈ میں برمنگھم فینکس نے ری ٹین کیا تھا۔ڈرافٹنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا تھا۔دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…