سکھر(این این آئی)مغوی نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،میری رہائی کرائی جائے بصورت ڈاکو مجھے مار دینگے ،بالا حکام سے زخمی مغوی پیر بخش کی اپیل تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل غوثپورکرمپور سے اغوا ہونے والے مچھلی مارکیٹ میں مزدوری کرنے والے ٹھری میرواہ کے رہائشی پیربخش شیخ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہے مغوی ڈی آئی جی اورایس ایس پی اور نعمان اسلام شیخ،امتیاز شیخ سے مطالبہ کررہا ہے کہ اسے ڈاکوؤں کے چنگل سے رہائی دلائی جائے بصورت دیگر وہ اسے ماردینگے۔