منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چائے، مصالحوں اورخشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.54 فیصد کم ہوئی ہیں۔ادارہ شماریات کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2022-23 کے دوران تقریبا 159,552میٹرک ٹن چائے

درآمد کی گئی جس کی مالیت 396.449 ملین ڈالر تھی۔زیر جائزہ مدت کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں بھی 34.31 فیصد کی کمی واقع ہوئی کیونکہ یہ 104.158 ملین ڈالر مالیت کے 102,898 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 158.560 ملین ڈالر لاگت کی 102,869 میٹرک ٹن کی درآمدات تھیں۔زیر جائزہ مدت کے دوران خشک میوہ جات اور گری دار میوے کی درآمدات میں 43.43 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 35,448 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جس کی مالیت 26.895 ملین ڈالر ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 70,045 میٹرک ٹن کی درآمدات 47.702 ملین ڈالر تھیں۔ملک میں بغیر پسی ہوئی گندم کی درآمدات میں 16.36 فیصد اضافہ ہوا اور 2.202 ملین میٹرک ٹن سے زائد اناج درآمد کیے گئے جن کی مالیت 875.919 ملین ڈالر تھی۔ ادھر ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں 39 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…