اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا دے دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر نےانسٹاگرام پرگولڈن ویزہ ملنے کی خوشخبری مداحوں کیساتھ شیئر کی ۔ شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد میں نے سب سے زیادہ وقت یو اے ای میں گزارا ہے اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے پاکستان کے بعد یو اے ای ہمیشہ مجھے اپنے گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے ۔