پاکستان میں گزارا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا ، جمائما

  جمعہ‬‮ 24 مارچ‬‮ 2023  |  12:31

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے رمضان کی یاد ستانے لگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان میں گزرا رمضان میرا سب سے پسندیدہ وقت تھا، یہ مہینہ صرف روزے کا نہیں بلکہ نیک نیتوں اور بہتر انسان بننے کا وقت ہے۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے فضول باتوں، قسموں اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غوروفکر، خیرات، رحم دلی،درگزر اور خاندان کے ساتھ گزارنے کا وقت ہے۔جمائما کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎