ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے دنوں میں مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کی مسجد حرام تک نقل و حمل کے پانچ مختلف ذرائع کے انتظام کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے ٹوئٹر پر مزید بتایا
کہ ماہ مبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہم مکہ مکرمہ میں زائرین اور نمازیوں کے بیت اللہ شریف کی مسجد کے دورہ کو پوری حفاظت اور آسانی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے پیدل چلنے والوں کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ مرکزی علاقے میں مسجد حرام کے اطرف سڑکوں پر رمضان المبارک میں نماز کے اوقات میں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے۔بہتر سروس کو یقینی بنانے کے لیے 28 پوائٹس پر ڈیپارٹمنٹ کے افراد موجود ہیں تاکہ لوگوں کو مناسب سڑکوں پر جانے کی رہنمائی فراہم کی جاسکے۔ لوگوں کو مسجد حرام تک جانے کے لیے پانچ آپشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں ہیں، یہ سب سے تیز ترین اور آسان ترین راستہ ہے۔ مسجد حرام کے اطراف کے مرکزی علاقے تک پہنچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔مسجد کے قریب تک پہنچنے کے لیے ایک ذریعہ ٹیکسیاں یا نجی کاریں ہیں جو پارکنگ یا قریب ترین مناسب جگہ تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ مسجد حرام کے اطراف کے محلوں میں مقیم افراد کے لیے سب سے بہتر طریقہ مسجد تک پیدل جانا ہے۔