ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بدقسمتی سے اس لڑکی کو آٹو گراف نہیں دے پایا، دھانی نے دلچسپ قصہ بتا دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر شاہنواز دھانی نے دوران میچ خاتون فین کی جانب سے بار بار بلانے اور آٹو گراف لینے کے لیے پیش آنے والا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا۔قومی کرکٹرز شاہنواز دھانی اور شان مسعود حال ہی میں نجی ٹی وی شو

کے میں شریک ہوئے جس دوران شاہنواز دھانی نے ون ڈے میچ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ قصے سے پردہ اٹھایا۔شاہنواز دھانی نے بتایا کہ ون ڈے میچ کے دوران ایک لڑکی کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھا جس پر میری تصویر تھی اور کیپشن درج تھا کہ مجھے دھانی کا آٹوگراف چاہیے اس میچ میں سکیورٹی ایشوز کے باعث ہمیں اجازت نہیں تھی کہ ہم فین کے پاس جاکر انہیں آٹوگراف دے سکیں یا پھر ان سے ملاقات کرسکیں۔دھانی نے بتایا کہ وہ لڑکی بار بار مجھے دیکھ کر کہہ رہی تھی کہ دھانی پلیز آٹوگراف ، پلیز آٹوگراف اور میں انہیں بار بار چپ کروارہا تھا کیوں کہ ڈسٹربنس ہورہی تھی، میں نے لڑکی کو یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی ہمیں اجازت نہیں دے رہی۔کرکٹر نے کہا کہ میں نے لڑکی کو یقین دلانے کی بھی کوشش کی کہ انتظار کریں آٹوگراف ضرور دوں گا، میں نے سکیورٹی سے بھی کہا تو انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی اننگز کے بعد میں آٹوگراف دے سکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…