شاہین آفریدی اور بلے باز کیرون پولارڈ کے درمیان جملوں کے تبادلے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل

16  مارچ‬‮  2023

لاہور (این این آئی) گزشتہ روز کوالیفائر میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور ملتان سلطانز کے بلے باز کیرون بولارڈ کے درمیان جملوں کے تبادلے کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ ہوا جس میں سلطانز نے قلندرز کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 57 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی لاہورقلندرز کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز دیے۔میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور کیرون پولارڈ کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملتان سلطانز کی اننگز کے 19 ویں اوور میں چھکا لگنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور کیرون پولارڈ کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا۔دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے کچھ کہتے ہیں اور پھر شاہین آفریدی آگے بڑھ کر کیرون بولارڈ کی جانب پلٹ کر دوبارہ کچھ کہتے ہیں، اس دوران کیرون پولارڈ نفی میں سر ہلاتے ہیں۔پولارڈ کا انداز قدرے جارحانہ رہا اور انہوں نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ اب واقعی لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل شروع ہوا ہے۔ایک صارف نے پی ایس ایل کو ’پھڈا سپر لیگ‘ کا نام دے دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…