اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ون ڈے ورلڈکپ، نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر ڈیسک) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔ میڈیا کانفرنس میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کا موقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کرنا چاہیے، ہمارا یہی کہنا ہے کہ آپ نہیں آتے تو ہمیں بھی ورلڈکپ کا سوچنا پڑے گا،

ایشیا کپ کا معاملہ اے سی سی جبکہ ورلڈکپ کا آئی سی سی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کی ہے، میں میٹنگز میں تمام آپشنز کھلے رکھوں گا مگر ایشیا کپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ بھی آئے گا، اے سی سی سے اس معاملے پر بات کرنا اور کوئی نہ کوئی پوزیشن لینا پڑے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر حکومت سے پوچھا ہے کہ اگر وہ ایشیا کپ میں نہیں آتے تو کیا کریں، اگر پی سی بی کے پیٹرن کہتے ہیں کہ آپ وہاں جاکر کھیلیں تو کھیلنا پڑے گا، ابھی اخباروں میں یہی حکومتی موقف سامنے آیا ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں کھیلا تو پاکستان بھی وہاں نہیں کھیلے گا، تو ان کی یہ بات بھی مانناپڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کافی سنجیدہ معاملات ہیں، اگر دوسری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور ان کو سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں تو بھارت اتنا پریشان کیوں ہے، میرے خیال میں تو وہاں حالات اتنے خراب ہیں، انھیں دیکھتے ہوئے ہماری ٹیم کو بھی پڑوسی ملک میں سیکیورٹی کا ایشو ہے۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں ان معاملات پر بات ہوگی، ہم اپنی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہی فیصلہ کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہوگا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…