ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

توشہ خانہ کی حالیہ پبلک کی جانے والی تفصیلات دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے، افتخار درانی

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف افتخار درانی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی حالیہ پبلک کی جانے والی تفصیلات دیکھ کر ہنسی آ رہی ہے ۔اپنے بیان افتخار درانی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 11 ماہ سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے متعلق مسلسل منفی مہم چلائی۔

انہوں نے کیا کہ عمران خان نے اپنی تمام زندگی میں حلال اور محنت کی کمائی پر گزارا کیا۔ افتخار درانی نے کہا کہ عمران خان اپنی خون پسینے کی کمائی باہر سے پاکستان لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں عمران خان نے توشہ خانہ تحائف خریدنے کی قیمت 15 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کر دی تھی۔ افتخار درانی نے کہا کہ جن افراد نے عمران خان پر الزام تراشیاں کیں انہوں نے خود توشہ خانہ میں خوب ہاتھ صاف کئے۔انہوں نے کہا کہ پائن ایپل کے ڈبے،سکارف،نیکلس اور گھڑیاں تک توشہ خانہ سے لے لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ بھی منظر عام پر آئے جنہوں نے توشہ خانہ سے بیڈشیٹوں تک کو نہیں چھوڑا۔افتخار درانی نے کہاکہ مریم اورنگزیب اور مریم نواز توشہ خانہ پر سب سے زیادہ بولتی رہیں،مگر سب سے زیادہ چوری کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد اللہ نے عمران خان کو سرخرو کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے توشہ خانہ سے ایک مرسڈیز لی،جو قانون کے مطابق نہیں ہے،افتخار درانی نے کہا کہ آصف زرداری نے بھی قانون کے خلاف جا کر توشہ خانہ سے دو گاڑیاں لیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اب جان چکی کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے توشہ خانہ کو بے دردی سے لوٹا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…