شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے واٹر بوائے بن گئے

13  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) فاسٹ بولر شاہین آفریدی لاہور قلندرز کے واٹر بوائے بن گئے۔اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ)کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86رنز سے با آسانی شکست دی تھی ۔ اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آرام کیا اور ان کی جگہ ڈیوڈ ویزا نے ٹیم کی قیادت کی۔میچ کے دوران شاہین شاہ لاہور قلندرز کے واٹر بوائے کی حیثیت سے میدان میں آئے اور کھلاڑیوں کا پانی پلایا۔سوشل میڈیا پر شاہین کی بحیثیت واٹر بوائے میدان میں آنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، صارفین نے ٹیم کا کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو پانی پلانے پر شاہین کو سراہا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…