ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک کا نیا شہربسانے کی منصوبہ بندی ، کون ، کون رہے گا ؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، ممتاز صنعتکار ایلون مسک اور ان کی کمپنی نے ایک نیا شہر بسانے کی منصوبہ بندی پورے زور و شور سے شروع کردی ہے۔مؤقر امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک اور ان کی

کمپنی نے نئے شہر کو بسانے کے لیے ٹیکساس میں ہزاروں ایکڑ زمین لے لی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بسائے جانے والے نئے شہر میں صرف ایلون مسک کی کمپنی میں کام کرنے والے ہی افراد قیام پذیر ہو سکیں گے۔دوسری جانب ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 200 ارب ڈالرز سے محروم ہونے والے دنیا کے پہلے شخص بن چکے ہیں۔مگر اب بھی وہ 137 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔137 ارب ڈالرز بہت زیادہ رقم ہے اور وہ اس سے بہت کچھ خرید سکتے ہیں۔امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک اپنی دولت سے 21 لاکھ 29 ہزار کلوگرام سے زیادہ سونا خرید سکتے ہیں۔اسی طرح وہ 137 ارب ڈالرز سے 1.59 ارب بیرل خام تیل کو بھی خرید سکتے ہیں۔ان کی دولت امریکی جی ڈی پی کے 0.588 فیصد کے برابر ہے جبکہ دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں ایلون مسک کا حصہ 1.96 فیصد ہے۔ایلون مسک کی دولت کا موازنہ امریکا کے ٹاپ 100 کالجوں کے فنڈز سے کیا جائے تو وہ 34.6 فیصد کے برابر ہے جبکہ ان کی آمدنی امریکی گھرانوں کی آمدنی سے 19 لاکھ 35 ہزار 608 فیصد زیادہ ہے۔خیال رہے کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرز تک پہنچی مگر 2022 کے اختتام پر وہ گھٹ کر 137 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اس کی وجہ 2022 کے دوران ٹیسلا کے حصص کی مالیت میں 65 فیصد کمی آنا ہے۔اس سے قبل دسمبر 2022 میں ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز فرانس کے برنارڈ آرنلٹ نے چھین لیا تھا۔برنارڈ آرنلٹ اس وقت 162 ارب ڈالرز کے

ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جس کے بعد 137 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے، 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 109 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے جبکہ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…