پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

اللہ جسے جب چاہے ہدایت دے ،اسلام کے راستے پر چلنے کا ارادہ کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کریں، نور بخاری

datetime 23  فروری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ انعم فیاض کی حمایت میں سامنے آگئیں۔نور بخاری نے انسٹاگرام اکائونٹ پر انعم فیاض کے اسلام کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر تنقید کرنے والے لوگوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ اداکارہ انعم فیاض اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت سارے ایسے کمنٹس پڑھے جن میں لکھا تھا کہ یہ ان کا شہرت حاصل کرنے کا نیا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت افسوس ناک ہے، ایک حدیث میں بھی ہے کہ ایمان پر چلنا بالکل ایسا ہے جیسے کہ انگاروں پر چلنا۔نور بخاری نے کہا کہ لوگوں کی اس طرح کی باتوں سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا نہ ہی میری ذات کو کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی میرے رب کو کوئی فرق پڑتا ہے بلکہ ایسا کرکے آپ اپنے اندر کے شیطان کو لوگوں پر عیاں ضرور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھئی ہم کسی کے اس طرح کے فیصلے کو قبول کرکے اس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے اور جب چاہے ہدایت دے اور یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے کہ جب وہ اپنے راستے پر چلنے کے لیے ایک ایسے شخص کا انتخاب کرتا ہے جوکہ ایک بالکل مختلف راستے پر چل رہا ہو اور وہ کوئی نامور شخصیت ہو۔نور بخاری نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کا اپنے راستے کے لیے انتخاب کرکے اللہ تعالی سب کو یہ دکھاتا ہے کہ میں اس طرح سے سے بھی لوگوں کے دلوں کو بدل سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ براہ مہربانی اس طرح کی باتیں کرکے کسی کی حوصلہ شکنی نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…