لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ساڑھے 4سالہ دور حکومت میں پنجاب کے ذمے واجب الادا قرضوں میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔تحریک انصاف کے ساڑھے 4سالہ دور حکومت میں پنجاب کے قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔ صوبے کا قرضہ ایک ہزار 863ارب روپے تک جاپہنچا۔یاد رہے کہ 2018میں (ن )لیگ کی حکومت کے خاتمے پر پنجاب 692ارب 75کروڑ کا مقروض تھا جبکہ دسمبر 2022میں پنجاب کاقرض ایک ہزار 863ارب روپے ہوگیا۔پچھلے ساڑھے چار سال کے عرصے کے دوران صوبے کے قرضو میں 1170ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ساڑھے 4سال کے عرصے میں پنجاب کا ہرشہری 16940روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔